سوال: لوگ پیر میں تعویذ پہن لیتے ہیں وہ صحیح ہے یا غلط؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللّٰہ التوفیق: جاننا چاہئے کہ اگر تعویذ اسمائے حسنی،ادعیہ ماثورہ وغیرہ پر مشتمل ہواور اس کو نافع بالذات نہ سمجھا جائے بلکہ اس کو دواکی طرح علاج تصور کیا جائے اور نظر مسبب الاسباب اللہ کی طرف ہو تو اس کو باندھ سکتے ہیں؛ البتہ اگر تعویذ کلمات شرکیہ کفریہ پر مشتمل ہو یا اس کو موثر بالذات تصور کیا جائے تو پھر تعویذ کا لٹکانا قطعاً جائز نہیں۔
صورت مسؤلہ میں تعویذ میں لکھے ہوے کلمات جب چمڑ ے یا کسی چیز میں اچھی طرح بند ہو ں یعنی موم جامہ کئے ہوے ہوں یا اچھی طرح کسی چیز میں چھپی ہوئی ہوں تو شدید ضرورت کے وقت اسے پاؤں وغیرہ پر باندھنے کی اجازت ہوگی، تاہم ضرورت پوری ہوتے ہی فوراً اتار دیا جائے۔ فقط واللہ اعلم